گلفام 4روز قبل پاکپتن سے لاہورسفر کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)لاپتہ محنت کش کی لاش خانیوال نہرسے بر آمد کرلی گئی۔پاکپتن کے نواحی گا ئوں 70 ای بی کا رہائشی 35 سالہ گلفام حیدر ولد اقبال چار روز قبل بذریعہ بس لاہور کیلئے روانہ ہوا۔تاہم راستیمیں ہی کہیں لاپتہ ہوگیا۔ لاہور کے تھانہ چوہنگ نے مغوی کے بھائی رضوان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے مغوی کی بازیابی کیلئے اشتہار شورو غوغا بھی جاری کیا تھا۔گزشتہ روزلاپتہ گلفام حیدر کی لاش خانیوال نہر سے بر آمد ہو گئی۔ متوفی دو بیٹیوں کا باپ تھا۔