بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیر پور کے نواحی موضع رکن پورہ میں مٹی چوری کا کام عروج پر پہنچ گیا۔بتایاگیاہے کہ اسلم خان ،طارق خان،عمران خان،گل دادخان ،رشید،صبح صادق،ندیم ،اسکے بھائی یاسین اورساجد نے دیگر دس نامعلوم ساتھیوں کی مددسے نہراپرسہاگ سے ایگزیویٹرکرین کی مددسے لاکھوں روپے کی سرکاری مٹی کی سینکڑوں ٹرالیاں چرالیں اورنہرمیں گہرے گڑھے کھوددئیے۔نمبرداردیہہ سردارمحبوب الٰہی کی رپورٹ پر بصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔