لاہور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کے احکامات پر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 15 قیدیوں کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جج نے دیگر عدالتی افسران کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا جہاں سپرنٹنڈنٹ چوہدری اعجاز اصغر نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ دورے کے دوران جج نے کچن، خواتین بیرکس، صفائی ستھرائی اور ہسپتال سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ بعد ازاں معمولی مقدمات میں ملوث 15 اسیران کو قانونی کارروائی مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا جبکہ جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔