لاہور(کرائم رپورٹر)رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کی ہے کہپاکستان میں یکم محرم 17 جون بروز بدھ کو متوقع ہے، ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 15 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا ، تاہم حتمی اور شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔