مزدوروں کے عالمی دن پر وزیراعظم پنجاب مریم نواز کا خصوصی پیغام

مزدوروں کے عالمی دن پر وزیراعظم پنجاب مریم نواز کا خصوصی پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں محنت کشوں، مزدوروں اور کان کنوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے محنت کش قابلِ احترام ہیں اور ملک کی ترقی میں ان کا کردار اہم ہے۔  مریم نواز نے صنعتی شعبے میں کام کرنے والوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت ہی معیشت کو مضبوط بناتی ہے۔  انہوں نے خاص طور پر محنت کش خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جو اپنے خاندانوں کا معاشی سہارا بن رہی ہیں اور مشکل حالات میں بھی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔  وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت محنت کشوں کے لیے مناسب اجرت، بہتر کام کے حالات اور ان کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔