عطا اللہ تارڑ نے خیرپور کے اعلی تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان کو اسلام آباد بلا لیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خیر پور سندھ سے تعلق رکھنے والے انتہائی قابل اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اظہر میمن سے ملاقات کی۔گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنے ماضی سے لے کر آج تک کے مشکل حالات کی کہانی بیان کر رہے تھے، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے MBA کیا ہوا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے ان کو ملاقات کے لیے اسلام آباد مدعو کیا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ملازمت کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کروائی۔