ایک اور جنگ؟ امریکہ نے ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیارکرلیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصوبے کے متعلق بتایا جائے گا، ممکنہ طور پر ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے:سینٹ کام
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)) امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے  سینٹکام نے ایران پر مختصر اور طاقت ور حملوں کا نیا منصوبہ تیار کیا ہے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ براڈ کوپر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصوبے کے متعلق بتایا جائے گا، اس منصوبے کے تحت ممکنہ طور پر ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس اور سینٹرل کمانڈ نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔