بھارت اگر جارحیت کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، مریم اورنگزیب کا دوٹوک پیغام

بھارت اگر جارحیت کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، مریم اورنگزیب کا دوٹوک پیغام

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایک سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے۔

یہ بیان انہوں نے پہلگام واقعے کے تناظر میں دیا، جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں انصاف دلوانے کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ اگر بھارت نے پاکستان کی سرحد عبور کرنے کی غلطی کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ بھارت امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست ہے، اور یہ بات دوست ممالک سمیت پوری دنیا جان چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے اپنے بیان کا اختتام کرتے ہوئے کہا:

"اللہ کے کرم اور فضل سے دشمن کا غرور خاک میں ملانے کو تیار ہیں"۔