وزیراعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام 2025کا آغاز،پورٹل پرپہلے روز8ہزار سے زائد درخواستیں موصول۔۔

   لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام2025کاکامیاب آغاز ہوگیا۔تفصیل کے مطابق گندم سپورٹ پروگرام2025 کے پورٹل پرپہلے ہی روز8ہزار500سے زائددرخواستیں موصول ہوگئیں،ساڑھے12ایکڑتک رقبہ رکھنے والے کاشتکارہی پروگرام کیلئے درخواست دے سکیں گے، گندم کاشت کرنیوالے 5ہزار فی ایکڑکے حساب سے سپورٹ پروگرام سے مستفیدہوں گے۔