سلمان اکرم، شبلی فراز، وقاص اکرم اور رئوف حسن شامل ، گنڈا پور،بانی کو رہا نہ کروا سکے تو بے کار لیڈر
لاہور(خصوصی رپورٹ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی تسلیم شدہ دہشتگرد، اصل مقصد اسرائیل سے ٹیکنالوجی لینا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مولانا فضل الرحمان ایک پیج پر آگئے تو تین ہفتوں بعد حکومت نہیں چل سکتی۔ ایک انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کو 4افراد نے تباہ کیا، جن میں سلمان اکرم راجا، شبلی فراز، وقاص اکرم اور رئوف حسن شامل ہیں،علی امین گنڈا پور اگر عمران خان کو رہا نہ کروا سکے تو بے کار لیڈر ہیں، علی امین گنڈا پور کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری تھے، ناکامی ہوئی، اب کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوں لیکن اس وقت جو خود کو پی ٹی آئی کے بتا رہے ہیں یہ سب انڈر 19کھلاڑی ہیں۔فواد چودھری نے ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا مسلمانوں کے وجود کو ہی قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، نریندر مودی ایک تسلیم شدہ دہشت گرد ہے، اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو پاکستان کی بھی اتنی ہی تیاری ہے، سخت جواب ملے گا۔