بانی کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے ورکرز کو حوصلہ ملے گا: فواد چودھری

  حکومت کیلئے انہیں گرفتار کرنا آسان نہیں ہوگا، عوام حکومت نہیں بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں
لاہور (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے اثر تو بہت ہوگا، تحریک انصاف کے ورکرز کو بہت حوصلہ ملے گا۔ایک انٹرویو میںفواد چودھری نے کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کی ایئرپورٹ آمد پر بہت بڑا استقبال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سلیمان اور قاسم کو حکومت کے لیے گرفتار کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان میں احتجاج کے بجائے سیاسی حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عوام حکومت نہیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک حکومت، تحریک انصاف، اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو سپیس نہیں دیتے ملک میں عدم استحکام رہے گا۔