3 رکنی یوسف پٹھان ڈکیت گینگ گرفتار

  موٹر سائیکل متعدد موبائل فونز، نقدی، دو پستول اور گولیاں برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی نادرآباد کے اے ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی خطرناک یوسف پٹھان ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ یوسف پٹھان،سہیل اور عدیل شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل متعدد موبائل فونز، نقدی، دو پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان نے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہیملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔