دوا واپس کرنے پرخاتون کو تھپڑ ماردیا

میو ہسپتال میں یاسمین اپنے بچے کے علاج کے لیے آئی تھی،مذاق اڑانے اورتھپڑ مارنے پرمیڈیکل سٹور مالکان گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میو ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کا مذاق اْڑانے اور سرعام تشدد کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ میو ہسپتال میں یاسمین اپنے بچے کے علاج کے لیے آئی تھی خاتون میڈیکل سٹور پر دوا واپس کرنے گئی تو میڈیکل سٹور پر موجود عملے نے مذاق اْڑایا اور تھپڑ مارے۔بعدازاں خاتون یاسمین کی جانب سے چوکی میو ہسپتال پولیس کو تحریری درخواست دی گئی،جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان میں بلا ل حسین اورعثمان شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔