10فٹ لمبا اژدھاسانپ کسانوں نے ماردیا

ظفروال (خصوصی رپورٹ ) بھارتی علاقہ سے نایاب نسل کا 10 فٹ لمبا سانپ اڑدھا پاکستانی حدود میں آگیا، کسانوں نے اس کو بل سے نکال کر مار ڈالا ،تفصیل کے مطابق سرحدی گا ئوں ڈیلرہ میں نایاب نسل کا اڑدھا کھیتوں میں گھس گیا کھیتوں میں کام کرتے ہوئے منیر احمد اور اس کے ساتھیوں نے جونہی اس اڑدھا کو دیکھا تو اس نے اپنے پھن ان کی طرف لہرائی تو وہ خوفزدہ ہو کرپیچھے ہٹ گئے،بعد ازاں وہ اپنے بل میں گھس گیا کسانوں نے پہلے اس کے بیل کو اگ لگائی بعد ازاں ٹریکٹر کی مدد سے سانپ کے بل کو کھود کر اس کو مار ڈالا دیہاتیوں کے مطابق یہ اڑدھا انڈین نسل کا ہے اور برساتی ندی نالوں میں بہہ کر پاکستانی حدود میں آیا ہے ?