ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء: فائنل لارڈز میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی کا اعلان

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء: فائنل لارڈز میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی کا اعلان

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل سمیت ایونٹ کے وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

 ٹورنامنٹ کا فائنل 5 جولائی کو تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق 12 جون سے شروع ہونے والے اس میگا ایونٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، جو 24 دنوں میں مجموعی طور پر 33 میچز کھیلیں گی۔ تمام ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایونٹ کے میچز کا تفصیلی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ورلڈ کپ میں شامل 12 ٹیموں میں سے 8 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، جب کہ باقی 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ کے ذریعے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائیں گی۔

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 7 وینیوز کا اعلان کیا ہے جن میں شامل ہیں:

لارڈز (فائنل وینیو)
اولڈ ٹریفورڈ
ہیڈنگلے
ایجبسٹن
ہیمپشائر باؤل
اوول
بریسٹول
یہ پہلا موقع ہو گا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام میچز انگلینڈ کے مختلف تاریخی اور جدید سہولیات سے آراستہ گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے، جس سے ویمنز کرکٹ کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔