چینی قونصل جنرل کی رانا جواد کے گھر آمد‘پاک بھارت کشیدگی پر با ت چیت

 قونصل جنرل ژاو شیریں کا پرتپاک استقبال‘ملاقات میں ثمینہ گھرکی‘میاں مصباح  ،کرنل فواد،مخدوم عثمان،رانا شہزاد،حاجی عزیز الرحمن چن،میاں ایوب ‘ مخدوم عطا ء شریک
نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا‘پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر چینی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا

لاہور(جابروقاص)چینی قونصل جنرل ژاو شیریں کی پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے فنانس سیکرٹری رانا جواد کے گھر آمد  ہوئی‘ ملاقات میں  پاک بھارت کشیدگی اور نہروں کے ایشو پر  پیپلز پارٹی کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘قونصل جنرل  رانا جواد کے گھر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیاملاقات میں رکن قومی اسمبلی ثمینہ گھرکی،میاں مصباح الرحمن ،کرنل فواد،مخدوم عثمان،رانا شہزاد،حاجی عزیز الرحمن چن،میاں ایوب اور مخدوم عطا شریک ہوئے ، اس دوران پاک بھارت کشیدگی اور نہروں کے ایشو پر  پیپلز پارٹی کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر پیپلزپارٹی کی جانب سے چائنا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا