پاک‘امریکہ سلامتی کیلئے مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کریں گے امریکی قونصل جنرل

  امام مسجد صاحبان کیلئے ماہانہ اعزازیہ شروع  ،    بارڈر سکیورٹی کیلئے 14 جدید چیک پوسٹس تیاری کے مراحل میں ہیں:   ڈاکٹر احمد جاوید قاضی 
لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے محکمہ داخلہ میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں امن و امان کی بہتر صورتحال، سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے امریکی قونصل جنرل سے گفتگو میں کہا کہ حکومتِ پنجاب جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی تربیت سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ بین الصوبائی بارڈر سکیورٹی کیلئے 14 جدید چیک پوسٹس تیاری کے مراحل میں ہیں۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ اور انکی فلاح وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں 20 ارب روپے کی لاگت سے امام مسجد صاحبان کیلئے 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت اسیران کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں