بھارت نے پانی بند کرنے کی کوشش کی تو اسے نہیں چھوڑیں گے: سپیکر پنجاب اسمبلی

 اگر کچھ کرنے کی کوشش کی تو ایسا جواب دیں گے ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، مودی کے حوالے سے کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے، بھارت کا انفرا اسٹرکچر بدلنے کی کوشش کی ہے
 ہمارا پانی بند نہیں کر سکتا، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ، پاکستانی خطے کی حفاظت کیلئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے،ملک احمد خان
 لاہور (آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ  پاکستانی خطے کی حفاظت کیلئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے، بھارت ہمارا پانی بند نہیں کر سکتا، پانی ہماری لائف لائن ہے، اگر بھارت نے بند کیا تو ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ ایک انٹرویو میں ملک احمد خان نے کہا کہ مودی کے حوالے سے کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے، مودی نے بھارت کا انفرا اسٹرکچر بدلنے کی کوشش کی ہے، ہمارے سپہ سالار کی تقریر جنگی نہیں تھی، وطن کی حرمت پر ہماری جان، مال اور اولاد سب قربان ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت نے اگر کچھ کرنے کی کوشش کی تو ایسا جواب دیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔