امریکہ چاہتا ہے پاک بھارت تنائو کم ہو:ناظم الامور

بدلتی صورتحال میں پاکستان اور بھارت کیساتھ رابطے میں ہیں: اسحاق ڈار سے ملاقات میں گفتگو

وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور امریکی خواہش سے آگاہ کیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تعینات امریکہ کی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر کہا ہے  امریکہ بدلتی ہوئی صورت حال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا  نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے کی ملاقات کی جہاں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے اسحاق ڈار کو تناؤ میں کمی کی امریکی خواہش سے آگاہ کیا