اسلام آباد(آن لائن)امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے امریکہ کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے،امریکہ بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ایک بیان میں امریکی ناظم الامورنٹالی بیکرنے کہا کہ بی ایل اے امریکہ کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے،امریکہ کی جانب سے، میں دہشت گردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہوں،پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں۔امریکی ناظم الامورنے کہا کہ امریکہ امن و استحکام کو یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں میں ایک ثابت قدم شراکت دار ہے،ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔