پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک

اے وی ایل ایس کے تھانیدار افضل نے 3بھائی موٹرسائیکل چوری میں پکڑے،ایک بھائی پرویز تھانے میں دم توڑ گیا، 
لاہور(کرائم رپورٹر) اے وی ایل ایس ماڈل ٹا ئون کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے لاش پورٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق اے وی ایل ایس ماڈل ٹائون کے تھانیدار افضل نے3بھائیوں کو موٹرسائیکل چوری کے الزام میں پکڑا تھا گزشتہ روز مبینہ تشدد کے باعث ایک بھائی پرویز تھانے میں دم توڑ گیا، بتایا گیا ہے کہ پرویز کا چند روز قبل گردے کاٹرانسپلانٹ ہوا تھا،فیصل ٹاون پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین ہو سکے گا جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جائیگا۔