لاہور ( کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب میں پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن منصوبہ کیلئے انرولمنٹ مہم کا آغاز کر دیا۔ وزیر تعلیم نے چلڈرن لائبریری میں بننے والے نوازشریف سنٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن میں پہلی انرولمنٹ اپنے بیٹے رانا محمد یوسف حیات کے نام سے کر ائی۔ انہوں نے کہا یہ انٹرنیشنل لیول کا پہلا سرکاری سکول تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے،داخلہ مہم 3 اپریل تک جاری رہے گی،نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا یہ تعلیمی منصوبہ ماڈل کلاس رومز، میڈیا روم، سوئمنگ پول، آرٹ اینڈ کرافٹ روم سمیت دیگر سہولیات پر مشتمل ہے