سرکاری سکولوں میں دو سال چار ماہ میں 43لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ کا ہدف پورا کر لیا گیا ،ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قرار
لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر کوہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت کی ہے اور بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں دو سال چار ماہ میں 43لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے اورٹیوشن سینٹر کی رجسٹریشن کیلئے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل میکانزم کاجائزہ لیا گیا اورپنجاب بھر میں ٹیوشن سینٹر کی رجسٹریشن کیلئے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ ٹیوشن سینٹر کی ڈیجیٹل میپنگ کیلئے طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سرکاری سکولوں میں دو سال چار ماہ میں 43لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ کا ہدف پورا ہوگیاہے۔ماضی قریب کی نسبت سرکاری سکولوں کی سب سے ذیادہ حقیقی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ بن گیا ۔پیف اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قراردی گئی ہے ۔ایک لاکھ 38ہزار پیف اساتذہ کے اکاؤنٹ کھولے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول ایجوکیشن پربریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پی ایس آر پی پر بریفنگ،اختراعی ذرائع آمدن کی امکانات کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اختراعی ذرائع آمدن پر جامع پلان طلب کرلیاگیا۔