کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری، سروں کی قیمت مقرر

کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری، سروں کی قیمت مقرر

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کرم فسادات میں ملوث 14 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق صوبائی حکومت نے ان دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کی ہے۔ سب سے زیادہ مطلوب دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2 کروڑ سے 30 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد کرم حملوں میں ملوث ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔