رواں ماہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کونسا نیا اہم عہدہ ملنے والا ہے؟

رواں ماہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کونسا نیا اہم عہدہ ملنے والا ہے؟

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایک اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

وہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کا عہدہ سنبھالنے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق، محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد دبئی میں ہونے والے اے سی سی جنرل کونسل اجلاس میں دی جائے گی۔فی الحال، اے سی سی کی عبوری صدارت سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے، لیکن اجلاس کے بعد یہ عہدہ باضابطہ طور پر محسن نقوی کے حوالے کر دیا جائے گا۔اجلاس کے دوران رواں سال بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ کے مقامات کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بھارت کی عدم شرکت کے باعث چیمپئنز ٹرافی کو بھی ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کا امکان ہے، جس کے تحت بھارت کے میچز کسی نیوٹرل وینیو پر کرائے جا سکتے ہیں۔اے سی سی کے اس اہم فیصلے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع سے بچاؤ اور کرکٹ کے بڑے ایونٹس کو کامیابی سے مکمل کرنا ہے۔