چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی سے واپسی، چیمپئنز ٹرافی پر اہم ملاقاتیں​

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی سے واپسی، چیمپئنز ٹرافی پر اہم ملاقاتیں​

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی دبئی کے دورے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے۔

 اس دورے کے دوران انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے کئی اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کا مؤقف واضح طور پر پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، چیئرمین نے بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر معاملات طے کرنے پر زور دیا اور آئی سی سی کو پاکستان کی شرائط سے آگاہ کیا۔ اس وقت بھارت کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس میں تعطیلات کے باعث تاخیر کا امکان ہے۔محسن نقوی نے وطن واپسی پر کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گا، اور اس معاملے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں ہونے دے گا​