پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد، نئے کپتان کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات ہوئی ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سلمان علی آغا کو قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے۔اسپورٹس صحافی نسیم راجپوت کے مطابق، سلمان علی آغا کو پہلے ہی عندیہ دیا گیا تھا جب محمد رضوان کو وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلمان علی آغا اس وقت بہترین فارم میں ہیں، ان کی بیٹنگ اور فیلڈنگ دونوں شاندار ہیں، اور وہ موجودہ کرکٹ کے مائنڈ سیٹ کے مطابق کھیل رہے ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، جہاں ٹیم کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان ناکامیوں کے بعد ٹیم کی کارکردگی اور قیادت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور ممکنہ طور پر قیادت میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔