ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان، افتخار احمد، محمد عامر، اور شاداب خان جیسے بڑے کھلاڑیوں کی کمی آسانی سے پوری نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہیں، تو چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے، اور خاص طور پر آسٹریلوی کنڈیشنز میں کھیلنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔محمد رضوان نے مزید کہا کہ پلیئنگ الیون کے بارے میں مشاورت کی جاتی ہے، اور ٹیم کے مفاد میں جو فیصلہ کیا جائے گا، وہ وہی عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ مشورے کے ساتھ کھیلتے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ فیصلے ٹیم کی بہتری کے لئے کیے جاتے ہیں۔کپتان نے آسٹریلوی کوچ جیسن گلیسپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت محنت کرتے ہیں اور ٹیم کو ایک ساتھ رکھ کر چلتے ہیں۔ محمد رضوان نے یہ بھی بتایا کہ آسٹریلیا میں فاسٹ بولرز کو کھیلنے کا بہت مزہ آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بورڈ کے فیصلے ہیں کہ آیا چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو خوش آمدید کہا جائے گا یا نہیں، تاہم امید ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے فیصلہ بورڈ کرے گا۔