وکرانت گپتا پاکستان میں بھارتی کرکٹرز کے حق میں نعرے سُن کر حیران

وکرانت گپتا پاکستان میں بھارتی کرکٹرز کے حق میں نعرے سُن کر حیران

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر پاکستان آئے بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے پاکستانی سڑکوں پر ویرات کوہلی اور روہت شرما کے حق میں نعرے سُنے۔

بھارت کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا ان دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وہ لاہور اور کراچی میں میچز کی کوریج کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہروں میں گھوم کر اپنے تجربات کو ویڈیوز کی صورت میں شیئر کر رہے ہیں۔

پاکستان میں وکرانت گپتا کا تجربہ
حال ہی میں ایک پروگرام میں ورچوئل شرکت کے دوران انہوں نے پاکستان میں اپنے حیران کُن تجربے کے بارے میں بات کی۔وکرانت گپتا کا کہنا تھا:"یہ تجربہ انتہائی شاندار رہا، میں پہلے بھی پاکستان آچکا ہوں، 2004، 2005 اور 2006 میں بھی، لیکن لاہور آج بھی ویسا ہی ہے، 19 سال بعد بھی اس شہر کا ماحول نہیں بدلا۔"انہوں نے مزید کہا:"جو باتیں میں صرف سنتا اور پڑھتا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں بہت فینز ہیں، ویرات کوہلی کے چاہنے والے ہیں، وہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ میں نے پاکستان کی سڑکوں پر 'ویرات، ویرات' اور 'کوہلی، کوہلی' کے نعرے لگتے دیکھے۔"
پاکستانی کرکٹ فینز بھارتی کھلاڑیوں کے مداح، اپنی ٹیم سے مایوس
وکرانت گپتا نے انکشاف کیا کہ پاکستانی شائقین ویرات کوہلی اور روہت شرما کو حقیقی چیمپئن مانتے ہیں اور ان کے لیے جوش و خروش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان نہ آکر بہت کچھ مس کردیا ہے۔تاہم، ایک چیز نے انہیں افسوس میں مبتلا کردیا۔ انہوں نے کہا:"جہاں پاکستانی کرکٹ فینز بھارتی ٹیم کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، وہیں وہ اپنی پاکستانی ٹیم سے انتہائی مایوس اور نااُمید نظر آ رہے تھے۔"