ایک پاکستانی جوڑے کا مشہور ڈائیلاگ ’نادیہ، میری سونی سوانی‘ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو چکا ہے، اور اب یہ مقبولیت نہ صرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں بلکہ بھارتی کرکٹرز کے درمیان بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ کی ایک ویڈیو خاص طور پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے ساتھی کرکٹر کے ساتھ بس میں سفر کر رہے ہیں۔اس ویڈیو میں ارشدیپ سنگھ اپنے ساتھی سے مذاحیہ انداز میں کہہ رہے ہیں، ’نادیہ، میری سونی سوانی‘، جس پر ان کا ساتھی مسکراتے ہوئے جواب دیتا ہے، ’جی‘۔ ویڈیو کے آخر میں، ارشدیپ سنگھ کہتا ہے، ’آسٹریلیا گھوم رہی ہو‘، اور اس کے جواب میں ساتھی ہنس کر ہاں میں سر ہلاتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈائیلاگ پاکستانی ثقافت اور زبان کا حصہ بن چکا ہے، اور اب بھارتی کرکٹرز بھی اس سحر میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف مزاحیہ اور تفریحی ہے بلکہ اس سے پاکستانی اور بھارتی کرکٹ اور سوشل میڈیا کے درمیان دوستانہ اور ہنسی مذاق کا فضا بھی نظر آتی ہے۔
C