ملک میں تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں کمی

  اسلام آباد (آئی این پی )ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 21فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60511بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61345 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح 21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2644ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں تین فیصد کم ہے۔