اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد وں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط پیداوار 64097 بیرل ریکارڈکی گئی جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے جب ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66903 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 16 نومبر کو ختم ہونیوالے ہفتے گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3025 ایم ایم سی ایف ڈی ریکاڈکی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے