اسلام آباد(آ ئی این پی)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 28فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار59103بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.9فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار60888بیرل ریکارڈ کی گئی تھی