اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹوئٹ کیسز میں رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکہ نے اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیسز کی سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5اپریل تک ملتوی کر دی۔