اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی ہے اوران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوے انھیں گرفتارکر کے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔پیرکوجوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے