صدر نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کا بل اعتراض لگا کر واپس کردیا

پارلیمنٹیرنز کی تنخواہوں اورمراعات کا تعین آرٹیکل 66 کی شق دو کے تحت کیا جا سکتا ہے:اعتراض
اسلام آباد(آئی این  پی)صدر مملکت  آصف علی زرداری نے ارکان پارلیمنٹ تنخواہ و الانس ترمیمی بل دو ہزار پچیس اعتراض لگا کر واپس کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت  آصف علی زرداری نے ارکان پارلیمنٹ تنخواہ و الانس ترمیمی بل دو ہزار پچیس اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے ۔ پارلیمنٹیرنز کی تنخواہوں اورمراعات کا تعین آرٹیکل 66 کی شق دو کے تحت کیا جا سکتا ہے، آئین کے آرٹیکل 88 کی شق ایک میں خزانہ کمیٹی کے اختیار کی وضاحت موجود ہے، قومی اسمبلی و سینیٹ کی خزانہ کمیٹیوں کا اختیار صرف اخراجات پر کنٹرول کی حد تک ہے۔