سینیٹ اجلاس :ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور

اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائو نسزسے متعلق ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا گیا۔ر سینیٹر دنیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا، اس دوران  وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ اعظم نذیر تارڑ  نے کہا  کہ بل کی منظوری پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، قومی اسمبلی نے حال ہی میں ہائوس فنانس کمیٹی کو تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق اختیار دیا۔وزیرقانون نے کہا کہ سینیٹ میں بھی ہائوس فنانس کمیٹی کو تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق اختیار دیا جارہا ہے، دونوں ایوانوں میں اب یکساں پالیسی ہوگی، اس لئے  مخالفت نہیں کی۔اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز سے متعلق ترمیمی بل 2025 کا مقصد پارلیمنٹ کو اپنے اراکین کے مالی معاملات سے متعلق خود مختار بنانا ہے۔