اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواستیں سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کر دیں

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواستوں کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کی جانب سے اعتراض عائد کیاگیا ہے کہ درخواست میں مفاد عامہ کا کوئی واضح سوال ظاہر نہیں کیا گیا،درخواستیں ذاتی رنجش کی بنیاد پر دائر کی گئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ ججز نے آئین کے آرٹیکل 184تین کے تحت آیینی درخواستیں دائر کی تھیں جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفرازڈوگرکے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔درخواستوں میں احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔