اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی۔جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔اوگرا نے مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے