26ویں ترمیم میں شامل جماعتیں قومی مجرم ہیں: حافظ نعیم الرحمان

 رمضان  کے بعد جماعت اسلامی  ملین مارچ کرے گی، عدالتیں اپنا کردار ادا نہیں کررہیں
 کراچی میں ایک پراجیکٹ10،10 سال مکمل نہیں ہوتا، آدھا انکم ٹیکس کراچی اور باقی پورا ملک دیتا ہے
 کراچی(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  جو جو پارٹیاں 26ویں ترمیم میں شامل تھیں انہوں نے قومی جرم کیا ہے، رمضان المبارک کے بعد جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بہت بڑا ملین مارچ کرے گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کر کے ایک مجرمانہ عمل کیا گیا ہے ، عدالتیں اپنا کردار ادا نہیں کررہیں، کراچی میں ایک پراجیکٹ10،10 سال مکمل نہیں ہوتا، آدھا انکم ٹیکس کراچی اور باقی پورا ملک دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ15سال ہوگئے کے فور منصوبہ بناکر نہیں دیا جارہا، سرکولر ریلوے کا پراجیکٹ مکمل نہیں ہورہا، اس وقت شہر میں موٹرسائیکل سوار ڈمپروں اورٹینکروں کا نشانہ بن رہے ہیں، کراچی کو 17ہزار بسوں کی ضرورت ہے یہ صرف 300بسیں لائے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نہ ریڈلائن بن رہی ہے اورنہ اورنج لائن، یہ کرپٹ بھی ہیں اور نااہل بھی، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت ہے، ہزاروں بچوں کا مستقبل دا ئوپر لگا ہوا ہے،