جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنسی نہیں ہوتیں: مائیک ہیسن

جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنسی نہیں ہوتیں: مائیک ہیسن

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنسی نہیں ہوتیں، اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے غلط تاثر پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ورلڈ کپ صرف جنوبی افریقا میں نہیں بلکہ زمبابوے اور نمیبیا بھی مشترکہ میزبان ہیں، جہاں اسپنرز کا کردار زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔مائیک ہیسن کے مطابق ٹیم نے تمام ممکنہ کنڈیشنز پر ریسرچ کی ہے اور آئندہ 18 ماہ میں ہر طرز کی پچز کے مطابق تیاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا میں کھیلی گئی پچھلی ون ڈے سیریز میں بھی اسپنرز نے نمایاں اثر دکھایا تھا، اس لیے یہ سمجھنا درست نہیں کہ وہاں صرف فاسٹ بولرز ہی مؤثر ہوتے ہیں۔