گلگت بلتستان انتخابات: پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات

گلگت بلتستان انتخابات: پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات

پنجاب پولیس نے گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 5 ہزار مرد و خواتین اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کو باضابطہ مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے، جس میں نفری کی تعیناتی اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

مراسلے کے مطابق:

آر ایم پی ونگ کے 1500 اہلکار
پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 1958 اہلکار
لاہور پولیس کی 300 لیڈیز اہلکار
انتخابی ڈیوٹی کے لیے مجموعی نفری کو مختلف یونٹس سے گلگت بلتستان روانہ کیا جائے گا۔ہدایت کی گئی ہے کہ اہلکاروں کو پہنچانے کے لیے مناسب ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے اور ریل گاڑی کے سفر کے امکانات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔مزید کہا گیا ہے کہ بسوں کے نمبر، ڈرائیورز کے نام اور رابطہ نمبرز لازمی طور پر آئی جی آفس کی متعلقہ برانچ کو فراہم کیے جائیں۔ ساتھ ہی تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ سیکیورٹی اور سفر کے دوران کسی قسم کا مسئلہ پیش نہ آئے۔