گلگت بلتستان کے انتخابات ملتوی، سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے

گلگت بلتستان کے انتخابات ملتوی، سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے

گلگت بلتستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کی اکثریتی رائے کے مطابق ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن شیڈول سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان نے کہا کہ ناموافق موسمی حالات میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ 13 جماعتوں نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ 6 جماعتوں نے موجودہ شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کی تجویز دی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے 24 جنوری 2026 کو گلگت بلتستان میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔