بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور اتوار کی شام ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر عمر رسیدگی کے باعث انتقال کر گئیں۔
وہ 89 سال کی تھیں۔1960ء اور 1970ء کی دہائی میں اپنی سریلی آواز کے سبب بے حد مقبول ہونے والی سمن کلیان پور نے متعدد زبانوں میں گیت گائے، جن میں ہندی، مراٹھی، آسامی، کنڑ، بنگالی اور اوڑیا شامل ہیں۔ انہوں نے ’نہ نہ کرتے پیار تمہیں سے کر بیٹھے‘، ’تم نے پکارا اور ہم چلے آئے‘ اور ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ جیسے مشہور گانے گائے۔سمن کلیان پور کی قریبی دوست اور سوانح نگار منگلا کے مطابق، وفات سے چند روز قبل وہ اپنے ہی گیت سن رہی تھیں۔