بھارتی گلوکارہ گیتا پٹنائک 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارتی گلوکارہ گیتا پٹنائک 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

گیتا پٹنائک، اڑیا موسیقی کی ممتاز آواز، برین اسٹروک کے باعث 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیتا پٹنائک گزشتہ ہفتے برین اسٹروک کے بعد کٹک کے کیپیٹل اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، جہاں ان کی طبیعت بگڑنے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بہنوئی پردوش پٹنائک کے مطابق ڈاکٹروں نے اتوار کے روز انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دیا۔ میت پیر کو ان کے کٹک میں واقع گھر منتقل کی جائے گی اور آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔گیتا پٹنائک کا کیریئر 5 دہائیوں پر محیط رہا۔ انہیں خاص طور پر لیجنڈری اڑیا گلوکار اکشے موہنتی کے ساتھ گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے فلم ’ججبَر‘ کے مشہور گانے ’فُر کِنا اُڈیگالا بانی‘ سمیت متعدد اوڑیا گانوں کو اپنی آواز دی۔