بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں:وزیراعظم

بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے چیئرمین سید قمر رضا اور ایم ڈی افضال بھٹی نے ملاقات کی، جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں بریفنگ دی گئی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت اور مسائل کے حل کے لیے مختلف منصوبے جاری ہیں، جبکہ مستقبل میں مزید بہتری کے لیے لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنی محنت کی کمائی سے پاکستان کے زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان کی فلاح کے لیے جاری اقدامات کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے اور ایک جامع بہتری کا منصوبہ پیش کیا جائے۔او پی ایف کی جانب سے پاکستان کے عالمی امن کے لیے کردار کو بھی سراہا گیا، جبکہ وزیراعظم نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کو ایک مرتبہ پھر ہدایت دی گئی کہ خدمات کے معیار اور سہولیات میں واضح بہتری لائی جائے۔