یومِ اقبال پر 9 نومبر کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا، تمام دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان

یومِ اقبال پر 9 نومبر کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا، تمام دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے تمام دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کے اعلان کے تحت پیر 9 نومبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یومِ اقبال کے موقع پر مرکزی بینک میں معمول کی دفتری سرگرمیاں معطل رہیں گی، جبکہ تمام متعلقہ دفاتر بھی تعطیل کے باعث بند ہوں گے۔واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ اس دن مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں تعطیل ہوتی ہے اور ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفے کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، خود اعتمادی، اتحاد اور آزادی کا شعور بیدار کیا۔ ان کے افکار آج بھی پاکستانی قوم کے لیے رہنمائی کا اہم ذریعہ ہیں۔