کانسٹیبل امانت علی شہید کی برسی ،پولیس نے سلامی دی

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کانسٹیبل امانت علی شہید کو ان کی 23 ویں برسی پر بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ برسی کے موقع پر لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی لحد پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ کانسٹیبل امانت علی 30 جون 2003ء￿  کو تھانہ شمالی چھاؤنی میں تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ اس موقع پر سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران اور جوان محکمہ پولیس کا حقیقی فخر ہیں اور شہدائے پولیس کی لازوال قربانیاں پوری فورس کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء￿  کا مشن وطنِ عزیز کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہے، جسے ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا، جبکہ شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے