اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع اتوار بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ نے بازار کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی‘ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ آگ بازار کے مجموعی طور پر 9 حصوں تک پھیل گئی تھی، جس کے نتیجے میں 380 سے زائد سٹال متاثر ہوئے، ابتدائی طور پر مالی نقصان کا تخمینہ تقریبا 12 کروڑ روپے لگایا جا رہا ہے