سب کو مل کر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی چیف جسٹس

 بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق کسی بھی معاشرے کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں:سمپوزیم سے خطاب
 آئین  میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا، عدالتوں کو جبری شادیاں رکوانے کا قانونی اختیار حاصل ہے:وزیر قانون 
 بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی معاشرے میں استحکام کا باعث بنتی ہے:ڈاکٹر محمد بن الکریم‘سپریم کورٹ میں استقبالیہ سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے  بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق کسی بھی معاشرے کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اسلام کا پیغام برداشت اور رواداری کا ہے، قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا، عدالتوں کو جبری شادیاں رکوانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن الکریم نے کہا کہ بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی معاشرے میں استحکام کا باعث بنتی ہے۔وہ سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن الکریم کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں منعقدہ استقبالیے سے خطاب کر رہے تھے۔۔انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق کسی بھی معاشرے کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اسلام کا پیغام برداشت اور رواداری کا ہے، قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، میری دعا ہے کہ یہ سمپوزیم ہمیں اس معاشرے میں لے جائے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، آج کی تقریب آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق سے استفادہ فراہم کرنے کا موقع دے گی۔مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن الکریم العیسی نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمپوزیم میں چیف جسٹس کی جانب سے مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں، بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی معاشرے میں استحکام کا باعث بنتی ہے، اسلام سب کیلئے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اسلام مساوات اور رواداری کا درس دیتا ہے، انصاف اسلام پسند دین ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا، عدالتوں کو جبری شادیاں رکوانے کا قانونی اختیار حاصل ہے، مساوات اور انصاف کی فراہمی کسی بھی معاشرے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے، آئین کی شق 25 مساوات کی ضمانت دیتی ہے، اقلیتوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جا رہا ہے